اسلام آباد:سینیٹ انتخابات سے قبل ہی مسلم ن اور پی ٹی آئی کے دو دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی کے مطابق الیکشن کمیشن میں کاغذوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکاہے ، ٹیکنوکریٹس کی دونشستوں پر پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار عطاللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔
اس کے علاوہ پنجاب سے سینیٹ کی دو خواتین نشستوں پر بھی دونوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں ہیں جن میں ن لیگ کی سعدیہ عباس اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقاءسہروردی شامل ہیں ، ن لیگ کے مطابق خواتین کی مخصو ص نشست پر سائرہ تارڑ دراصل سعدیہ عباسی کی کورننگ امیدوار تھیں ۔سعدیہ عباسی کی کوورنگ امیدوارسائرہ تارڑکاغذات کی جانچ کیلئے نہیں آئیں۔