گھوٹکی:کرپشن کے خلاف ٹی ٹی سی کے طالب علموں کا اورسیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک روزنامہ نوائے جنگ برطانیہ)ڈہرکی ٹی ٹی سی ٹیکنیکل کالیج میں کئ سالوں سے ہونے والی کرپشن کے خلاف ٹی ٹی سی کے طالب علموں کا اورسیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاج انتظامیہ خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی سی ٹیکنیکل کالیج کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے خلیل احمد سومرو ضلع گھوٹکی لیڈیز ونگ مسلم لیگ (ن) صدر ہیر صادق احمد لغاری و دیگر سیاسی و سماجی ورکروں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ٹی سی کالیج کے طالب علموں کے ساتھ کئ سالوں سے ناانصافیاں کی جارہی ہیں جبکہ کہ یہ اداراہ غریبوں کے لیے فلائی اداراہ بنا تھا اس ادارے کو صنعتی اداروں کی طرف سے ملنے والے فنڈ کے باوجود بھی فی طالب علم سے 4500 سو روپے فیس وصول کی جارہی ہےجبکہ ایک طالب علم کی فیس 500سو روپے ماہانہ مقرر ہے4500 سو روپے فیس کی وجہ سے غریب کا بچہ فیس ادا نہیں کر سگتا اس کرپشن کو مینجر عبدالعزیز بھٹو نے بے نقاب کیا تو عبدالعزیز بھٹو کو ایڈ مین مظفر مغل اور ریٹائرڈ برگیڈیئرمحمد علی نے ڈیوٹی سے برطرف کردیا مذید خلیل احمد سومرو نے کہا اس اداراے کو چلانے کے لیے اینگرو فرٹیلائزر کھاد کمپنی ماڑی گیس کمپنی و دیگر نجی کمپنیاں لاکھوں کروڑوں روپے کا فنڈ دے رہی ہیں ان کمپینوں سے ملنے والے کروڑوں کے فنڈ کو ہڑپ کرنے کے باوجود بھی طالب علموں سے ہزاروں روپے فیس لی جارہی ہے جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اس دوران ضلع گھوٹکی لیڈیز ونگ مسلم لیگ صدر ہیر علوی نے کہا کالیج کے طالب علموں کے ساتھ اور مینجر عبدالعزیز کے ساتھ ہونے والے ظلم کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں جب تک ان کو انصاف نہیں ملتا اس وقت تک ہم احتجاج میں شریک رہیں گے ریڑی یونین کے صدر صادق لغاری نے کہا جب تک کالیج انتظامیہ کے ظلم سے طالب علموں کو اور مینجر عبدالعزیز کو انصاف نہیں ملتا اس وقت ہم ان کے ساتھ ہیں ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپشن میں ملوث انتظامیہ کے خلاف فوری نوٹس لے ٹی ٹی سی کے طالب علموں اور مینجر عبدالعزیز کو انصاف فراہم کیا جائے اور فی بچے کی فیس 500 کی جائے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر رضوان نظیر اور تحصیلدار اشرف پتافی نے مذاکرات کے لیے دو دن کا ٹائم لیا جس کے بعد دھرناملتوی کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں