پاکستان کی تاریخ کے پراسرار کردار سیٹھ عابد انتقال کرگئے

لاہور :اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کرگئے۔ انہوں نے یہ خبر اپنے ایک ٹویٹ میں دیتے ہوئے سیٹھ عابد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

سیٹھ عابد پاکستان کی تاریخ کے پراسرار کرداروں میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں۔ سیٹھ عابد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا اور جب امریکہ نے پابندیاں لگائیں تو انہوں نے ایٹمی پلانٹ کیلئے ضروری آلات فرانس سے پاکستان سمگل کیے۔

سیٹھ عابد کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کے بعد ان کی صاحبزادی بینظیر بھٹو، جو کہ اس وقت لندن میں زیر تعلیم تھیں ، کو لندن میں ہی اغوا کرادیا تھا۔

سیٹھ عابد بھٹو اور ضیا الحق کے دور میں اہم ترین کردار کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن پھر وہ منظر عام سے غائب ہوگئے۔ اس کے بعد ان کا نام نومبر 2006 میں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب ان کے بیٹے حافظ ایاز کو ان کے محافظ نے لاہور میں قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں