لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کوروناٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے، انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس کے مطابق عثمان بزدار نے 3 جنوری کو ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو مزید 14 روز کے لیے آئسو لیٹ کر لیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے 21 دسمبر کو کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آنے پر وہ 14 روز کے لیے کورنٹائن میں تھے اور گھر سے ہی دفتری امور نمٹا رہے تھے۔