’کورونا سے خطرناک بیماری آنے والی ہے‘ عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک: کورونا وائرس کی عالمی وباءہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر اب عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس سے بھی تباہ کن بیماریوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مارک ریان کاکہنا ہے کہ ”کورونا وائرس نے اگرچہ بہت تباہی مچائی ہے لیکن ہمیں اس وباءکو آئندہ بیماریوں کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ کے طور پرلینا چاہیے کیونکہ مستقبل میں اس سے بھی خطرناک بیماریاں آنے والی ہیں۔ ان کے سامنے کورونا وائرس کی موجودہ وباءکوئی زیادہ بڑی نہیں ہے۔“

ڈاکٹر ریان کا کہنا تھا کہ ”یہ نئی بیماریاںکسی بھی وقت انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں اور کورونا وائرس کی طرح یہ بیماریاں بھی کچھ لوگوں کے لیے جھٹکا ثابت ہوںگی۔ہمیں مستقبل کی ان زیادہ خطرناک بیماریوں کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ کورونا وائرس جس تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیلا ہے، یہ ایک بہت بڑی وباءہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ سب سے بڑی وباءہو، اس سے بھی بڑی وبائیں آنے والی ہیں۔“ واضح رہے کہ ڈاکٹر ریان کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ممکنہ وبائیں کس نوعیت کی ہوں گی اور کس قدر تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں