لاہور : سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ استعفے نہیں دیں گے،اس معاملے میں وہ بالکل دلچسپی نہیں لے رہے۔اگر پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم رہتی ہے تو پھر نواز لیگ بھی ٹوٹے گی اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی۔اب عملی سیاست کی پیچیدگیاں ہو رہی ہیں۔لاڑکانہ میں سب کو پتہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام وہاں پر انتخابات نہیں جیت سکے لیکن ان کا ایک ووٹ بینک رہا ہے۔
خالد سومرو نے بے نظیر بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا۔راشد سومرو اُدھر اچھا خاصا جلسہ کرتے ہیں۔ سندھ میں ان کی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں آتی مگرسندھ کے اندر و جے یو آئی کے جتھے آتے ہیں،ان لوگوں کا نظریہ اکٹھا نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کے کچھ اور مسائل ہوتےہیں دیگر رہنماؤں کے اور مسائل ہوتے ہیں،ان لوگوں کا مسئلہ صرف اقتدار ہے،یہ لوگ صرف احتساب سے بچنا چاہتے ہیں اور اسی لیے اقتدار بھی چاہتے ہیں۔
عامر متین نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں نواز شریف پر واضح کر دیا کہ آپ نے جو پی ڈی ایم کی لیڈر شپ پکڑ لی ہے،تو یہاں آپ کی نہیں میرے چلے گی۔انہوں نے پیغام دیا کہ لیڈر آپ نہیں میں ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف تو پہلے بھی دوڑ گئے تھے، جو کرنا ہے میں کروں گا۔آصف زرداری نے مشرف والا بھی سارا کریڈٹ خود لے لیا ہے۔
کل زرداری نے تقریر میں اشارہ دیا کہ جو بھی فیصلہ کرنا ہے میں کروں گا نواز شریف تو بھاگ گئے ہیں: عامر متین #PublicNews #MuqabilPublicKaySath @KlasraRauf @AmirMateen2 @mariajadoon15 #PDM
Complete video:https://t.co/mygNVOWaEX pic.twitter.com/MAAt2WLiwf— Public News (@PublicNews_Com) December 28, 2020
،واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ کچھ ہم سے سیکھ لو،ہم ایک دوسرے کو نہ بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ہم جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں،ہم نے ایک جنرل کو نکالا، عمران خان کیا چیز ہے، مشرف کی جماعت ختم ہوگئی، آپ کی بھی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بی بی صاحبہ کا دن ہے، آج کے دن وہ ہم سے روٹھ کر چلی گئیں، ہم نے ان کی سوچ اور نظریے کو لے کر پاکستان کو اکٹھا رکھا۔
اٹھارویں ترمیم دیں، صوبوں کو شناخت اور حق دیا، بلوچستان کو حق دیا، یہ سارا ویژن ہمارے قائد ذوالفقار بھٹو کا ہے، ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے، لیکن ان سے پاکستان نہیں چل رہا، میرے دوستوں ان سے پاکستا ن نہیں چلے گا، میرا دعویٰ ہے ان سے پاکستان نہیں چلے گا۔