ارجن کپور کی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کوبھی کورونا ہو گیا

ممبئی : بھارتی اداکار ارجن کپور کے بعد ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے ساتھی اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملائکہ کی بہن امرتا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملائکہ اروڑا، ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔