مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ؛ نواز شریف

لاہور : صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل آ گیا۔ جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رابطہ کیا ، اس دوران ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں