کیٹی پیری نے میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اپنے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کردیا۔

گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ‘نیور وارن وائٹ’ کی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ اپنے بے بی بمپ (baby bump) کے ساتھ نظر آئیں۔

چار منٹ دورانیے کی اس ویڈیو کے آخر میں گلوکارہ نے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کو شیئر کرنے کے بعد گلوکارہ نے لکھا کہ ‘شکر ہے مجھے مزید اسے چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی یا اس کی وجہ سے کوئی بڑا پرس ساتھ لے کر نہیں چلنا پڑے گا’۔

جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ خبر شیئر کرنے سے قبل میں بہت نروس تھی، لیکن مجھے اتنا سپورٹ اور پیار زندگی میں کبھی نہیں ملا جتنا اس کے بعد ملا’۔

خیال رہے کہ کیٹی پیری نے تاحال اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم کے ساتھ شادی نہیں کی البتہ خیال کیا جارہا ہے کہ ان دونوں کی جلد شادی ہوجائے گی۔

ضرور پڑھیں   بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

اورلینڈو بلوم نے 2019 میں کیٹی پیری کے ساتھ منگنی کی تھی جبکہ خبریں ہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

View this post on Instagram

full bloom

A post shared by KATY PERRY (@katyperry) on

اورلانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔

ضرور پڑھیں   دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب

اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں