لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے لیے اوباش نوجوانوں نے نیا طریقہ اپنا لیا

لاہور : لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے لیے اوباش نوجوانوں نے نیا طریقہ اپنا لیا۔لاہور میں برقعہ پہن کر طالبات کو ہراساں کرنے والے والے نوجوان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں نوجوان برقعہ پہن کر ساتھی کے ساتھ مل کر اکیڈمی آنے جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کر رہے تھے۔

برقعہ پوش ملزم جوڑی بنا کر طالبات کو ہراساں کرتے تھے۔شادباغ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں حبیب ڈار اور شاہ میر شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں