شیخوپورہ کے ایک گھر میں 8 سانپ گُھس گئے

شیخوپورہ: شیخوپورہ کے رہائشی علاقہ میں 8 سانپ گھر میں گُھس گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک گھر میں 8 سانپوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔ سانپ برآمد ہونے پر فوری طور پر ریسکیو حکام کو مطلع کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ برج والاروڈ ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر میں قریبی کھیتوں سے آٹھ سانپ گُھس آئے۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سانپوں کو پکڑا اور قابو کیا۔ یاد رہے کی سانپ رینگنے والے اُن چند جانوروں میں سے ہے جن سے انسان سب سے زیادہ خوف زدہ ہوتا ہے۔ سانپ جانوروں کی زمرہ بندی (Animal classification) خزندہ (reptile) سے تعلق رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں