راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام لگادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا۔

ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ ہر لڑکی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے اور بالی ووڈ کو بدنام کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ میں بہت ’می ٹو‘ ہو رہا ہے لیکن اب میں ’شی ٹو‘ کرنا چاہتی ہوں۔ مرد ہی جنسی زیادتی نہیں کرتے بلکہ عورت بھی کرتی ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ تنوشری دتا سے 12 سال قبل میری بہت اچھی دوست تھی اور اسی دوستی کی وجہ سے وہ مجھے غیر اخلاقی محافل میں بھی لے جایا کرتی تھیں جہاں انہوں نے مجھے زبردستی نشہ بھی کرایا تھا۔ تنوشری کی دوستی کی وجہ سے میں نے بھی نشہ کیا کیوں کہ میں اُس وقت نادان اور معصوم تھی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ آج میں اس بات کا بھی اقرار کرتی ہوں کہ تنوشری درحقیقت ہم جنس پرست ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بال بھی منڈوائے تھے۔ 12 سال قبل تنوشری دتا نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، میں آج تک خاموش رہی لیکن اب خاموش نہیں رہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں