اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

جرمنی ) : معروف اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

امریکا پہنچنے سے قبل ہی عمر شریف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔معروف صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

۔ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔

انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں نقص ظاہر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں