ہم جنس پرستی کا بھیانک انجام، دوست نے بلیک میلنگ پر دوسرے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد : فیصل آباد پولیس نے ایک 24 سالہ نوجوان کو اُس کے دوست کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال الیاس نامی 24 سالہ نوجوان رشید آباد سادھوپورا کا رہائشی ہے، جس نے اپنے دوست کو بلیک میل کرنے کی وجہ سے قتل کر دیا۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بلال الیاس کے قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان عاطب یوسف کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

قتل ہونے والے عاطف یوسف نے اپنے دوست بلال الیاس کو شادی کرنے سے منع کیا تھا، اور ناجائز جنسی تعلقات جاری رکھنے کا کہا تھا، لیکن بلال الیاس نے بات نہ مانی اور شادی کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد عاطف نے بلال کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ عاطف نے بلال الیاس کو کہا کہ اگر وہ شادی کرے گا تو وہ اُن دونوں کے درمیان موجود ناجائز جنسی تعلق کی ویڈیو اُس کے سسرال والوں کو بھیج دے گا، تا کہ اُس کی شادی نہ ہو سکے۔

بلال نے عاطف کی دھمکی پر کان نہ دھرے جس کے بعد عاطف نے دونوں دوستوں کے درمیان ناجائز تعلق کی ویڈیو بلال کے سسرال والوں کو بھیج دی، جس وجہ سے بلال کا رشتہ ٹوٹ گیا- جس کے بعد طیش میں آکر بلال نے عاطف کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا- پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بلیک میلنگ اور جنسی تعلق کی ویڈیو فاش ہونے کے بعد بلال نے انتہائی قدم اُٹھایا اور اپنے دوست کو سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا- بلال الیاس نے بتایا کہ اُس نے عاطف سے ناجائز تعلق ختم کرنے کر کے ایک لڑکی سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

لیکن عاطف نے بلال کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا اور اُسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ اگر وہ کسی لڑکی سے شادی کرے گا تو وہ اُس لڑکی کو دونوں کے درمیان ناجائز تعلق کی ویڈیو بھیج دے گا اور اس نے سسرال والوں کو ویڈیو بھیج بھی دی- قاتل بلال الیاس نے بتایا کہ ”وہ اپنے دوست عاطف کو شام کا کھانا کھلانے کے بہانے صدر بازار لے گیا تھا، جس کے بعد سادھو پورہ کے سنسان علاقے میں جا کر عاطف کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔” پولیس نے بلال الیاس کو اُس کے دوست کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا- پولیس نے قتل کے لیے استعمال کیے جانے والا پستول بھی برآمد کیا۔ تاہم پولیس نے قاتل بلال الیاس کو اُس کے والد کے سیاسی تعلقات اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے رہا کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں