بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا

اسلام آباد : بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا ، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بھارتی راجھستان کے راستے ایک اور ویدر سسٹم پاکستان میں داخل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے 14جولائی سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے، اندرون سندھ میں بھی کل صبح سے بارش ہوسکتی ہے جب کہ 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیا سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا ، سندھ میں 14 سے 18 جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں ، اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں