بھارتی کرکٹ بورڈ کو بی جے پی حکومت چلاتی ہے: احسان مانی کا دعویٰ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی نے ان اقدامات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی جو انہوں نے اپنی مدت کے دوران متعارف کرائی تھیں۔ احسان مانی نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اپنا موقف بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرکٹ بورڈ میں بی جے پی کا کردار اور سیاسی دباؤ ہے۔

احسان مانی نے دعویٰ کیا کہ حالانکہ بی سی سی آئی کے پاس سورو گنگولی ہے لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ان کے کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری کون ہے؟ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ۔ بی سی سی آئی کے خزانچی بی جے پی کے ایک وزیر کے بھائی ہیں۔ اصل کنٹرول ان کے پاس ہے اور بی جے پی بی سی سی آئی کو حکم دیتی ہے جس کی وجہ سے میں نے ان کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں بنائے۔

میں نے کبھی انہیں ٹھکرایا نہیں لیکن میں اپنی سالمیت کو قربان نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے قانون میں تبدیلی کی جس کے تحت پی سی بی سے متعلق معاملات میں سرپرست اعلیٰ کی براہ راست مداخلت کی اجازت دی گئی۔ احسان مانی نے ’کرکٹ پاکستان‘ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں چیئرمین پی سی بی تھا تو ہم نے قانون میں اس طرح ترمیم کی کہ اگر چیئرمین کی کارکردگی پر اعتراض ہے تو سرپرست اعلیٰ براہ راست مداخلت نہیں کر سکتا ،صرف بورڈ کے پاس اس کے بارے میں کچھ کرنے کا اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں