ملاعبدالغنی برادر خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچ گے

کابل:طالبان کے قطردوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر قطرسے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچ گے ہیں طالبان کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرتحریک طالبان کی جانب سے آٓئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور افغان عوام کواعتماد میں لیں گے.

ملا عبدالغنی برادر کا شمارطالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کے اہم نائبین میں ہوتا ہے ملا محمد یعقوب اور سراج الدین حقانی بھی اہم نائبین میں شامل ہیں انہیں اس وقت بین القوامی سطح پر پہچان ملی جب انہوں نے فروری 2020 کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کیے.

ملا برادرامارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں اور ان کے پاس طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے انچارج کا عہدہ بھی ہے قبل ازیں طالبان کے ”دعوت وراہنمائی کمیشن“ ´ڈاکٹر امیر خان متقی کابل پہنچے تھے انہوں نے افغان سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں افغان نشریاتی ادارے کے مطابق ڈاکٹرمتقی نے سابق افغان صدر حامد کرزئی، قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور مشرانو جرگے کے چیئرمین عبدالہادی مسلمیار سے ملے ہیں تاہم طالبان کے کسی ترجمان نے اس پیشرفت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں