پاکستان کوملنے والی امداد پر نظر رکھیں گے، امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 200 ملین ڈالر کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے کیوں کہ ہم نے امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی امداد کی مانیٹرنگ کے لیے مختلف جگہوں کے دورے کیے جاتے ہیں، اسی کے تحت امریکی ڈیزاسٹر سینٹر نے پاکستان کے کئی علاقوں کا دورہ کیا، جہاں اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، ہم پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، اسے بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں ممکن ہو پاکستان کی سپورٹ کرتے ہیں، جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں سے رابطے میں ہے، پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، دوطرفہ رابطوں پر ان معاملات میں بات چیت ہوتی ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، محکمہ خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاوس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرواکنامک استحکام پربات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں