نیودہلی:بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 80 کروڑ روپے کا بجلی بل دیکھ کر معمر شہری بے ہوش ہوگیا،جسے طبی امداد کے لیے ہستپال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقہ نالسو پارا میں گنپت نائیک نامی شخص کی حالت اس وقت بگڑ گئی جب اس نے اپنے گھر کاایک ماہ کا 80 کروڑ روپے بجلی کا بل دیکھا۔اتنی بڑی رقم جان کر شہری کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا۔ گنپت نائیک اپنے گاؤں میں چاولوں کی فیکٹری کے مالک ہیں۔
دوسری جانب بل بھیجنے والی کمپنی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائپنگ کی غلطی تھی اور بل ٹھیک کر کے دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔