سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکہ، عمارت کی کئی منزلیں تباہ

میڈرڈ : یورپی ملک سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈرڈ میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد متاثرہ عمارت میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

ریسکیو ورکرز نے قریبی نرسنگ ہوم سے بزرگ افراد کو نکالنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں