مری میں آج سے ایک بار پھر شدید برفباری کا امکان

مری:لک کے معروف سیاحتی مقام مری میں آج سے ایک بار پھر شدید برفباری کا امکان ہے ‘ جس کے پیش نظر سیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے مری میں جمعے کی رات سے پیر کی صبح تک شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے

، جس کی بناء پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے بتایا کہ مری میں ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ، مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں ، علاقے میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، صرف فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی ، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرپابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں ، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں ، گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے ، اس لیے برف باری کے دوران گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے گریز کیا جائے ، دوران برف باری روڈ پر پھسلن ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں ، اس دوران روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں