لاہور کی نئی انار کلی میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

لاہور:لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں دکان کے قریب دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پرانی انار کلی پان منڈی کے قریب ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، واقع میں زخمی افراد کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، اس حوالے سے ایم ایس میو ہسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی 22 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے جس کے لیے ہسپتال اقدامات کر رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا کہ دھماکا پرائز بانڈز ڈیلر کی دکان میں ہوا جس کے بعد آگ بھی لگی ، دھماکے کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، ایس پی سٹی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حادثے کے مقام پر پہنچنا شروع کر دیا ، جس کے بعد دھماکے کی نوعیت معلوم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں