13 سالہ طالبِ علم سے جنسی تعلق قائم کرنے پر 29 سالہ استانی کو 20 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا

نیویارک : امریکہ میں ایک 29سالہ خاتون ٹیچر کو 13سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 20سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ٹیچر کا نام برٹنی زیمورا تھا جو ایریزونا کے شہر پیریویل کی رہائشی اور شادی شدہ تھی۔ اس نے 2019ءمیں اپنے ایک 13سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔

رپورٹ کے مطابق برٹنی اپنے طالب علم کو فون پر اپنی فحش تصاویر اور ٹیکسٹ میسجز بھی بھیجتی رہی۔ معاملہ افشاءہونے پر سکول انتظامیہ نے کیس پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا کہ برٹنی نے اس لڑکے سے 4بار جنسی تعلق قائم کیا۔ اس کے علاوہ وہ ایک اور طالب علم کے ساتھ بھی رابطے میں تھی اور اسے بھی فحش تصاویر وغیرہ بھیجتی رہتی تھی۔ مقدمے کے دوران برٹنی کے شوہر ڈینیئل زیمورا نے اپنی بیوی کا ساتھ دیا لیکن اب برٹنی نے جیل سے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں