نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ نواز شریف اینجیو گرافی کے بغیر لندن سے پاکستان نہ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف اگر علاج کے بغیر لندن سے پاکستان چلے گئے تو اب کی حالت بگڑ سکتی ہے۔ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ائیرپورٹ اور عوامی مقامات پر ہرگز نہیں جانا چاہئیے۔ جب تک نواز شریف کی کارنری اینجیو مکمل نہ ہو اسپتال سے دور نہ جائیں۔

ڈاکٹر فیاض شال کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا اور مختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ نواز شریف اس وقت اسٹریس کا شکار ہیں، بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ ان کا مرض بڑھا سکتا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جب تک نواز شریف مکمل ٹھیک نہ ہو جائیں سفر نہ کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں