حکومت کو اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد :حکومت کو مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کی لاہور میں گھر نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کردی اور عدالت نے اسحاق ڈار کے گلبرگ تھری لاہور میں واقع گھر حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں