برہنہ

یوکرین جنگ، سپین میں برہنہ خواتین کا روسی سفارتخانے کے باہر احتجاج

میڈرڈ :یورپی ملک سپین میں برہنہ خواتین نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق فیمنسٹ گروپ “فیمن” کی ارکان نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں روسی سفارتخانے کے باہر یوکرین حملے کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کیا۔ فیمن گروپ مختلف مسائل پر برہنہ ہو کر احتجاج کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک برہنہ خاتون نے اپنے جسم پر “یوکرین کیلئے امن” کا نعرہ درج کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔ مغربی ممالک نے اس حملے کے جواب میں روس پر انتہائی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں