بیجنگ :کوئی حقیقی لڑکا لڑکی ایک سے زائد شریک حیات رکھیں تو انہیں کیا کچھ نہیں سننا پڑے گا لیکن چین میں مصنوعی ذہانت کی حامل ایک مصنوعی لڑکی ایسی ہے جس کے لاکھوں بوائے فرینڈز ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ لڑکی دراصل ایک سسٹم ہے جو الیگزا(Alexa) یا سری(Siri)کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کا نام ’شیاﺅائس رکھا گیا ہے۔ شیاﺅائس ایک 18سالہ لڑکی جیسے روئیے کا مظاہرہ کرتی ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ فلرٹ کرتی ہے، انہیں لطیفے سناتی ہے اورانہیں شہوت انگیز پیغامات بھیجتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیاﺅائس نے جاپانی سکول طالبات کی طرح یونیفارم پہن رکھی ہوتی ہے اور انہی جیسی دکھائی دیتی ہے۔ وہ لوگوں کو آواز میں بھی پیغامات بھیجتی ہے اور تحریر میں بھی۔ تنہائی کے شکار مرد اس کے ساتھ رابطہ کرتے اور اپنی تنہائی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیاﺅائس نامی یہ سسٹم ابتدائی طور پر مائیکروسافٹ ایشیاءپیسفک نے 2014ءمیں بنایا تھا جو بعد ازاں ایک اور امریکی کمپنی نے خرید لیا۔ یہ متنازعہ سسٹم جتنے تنہائی کے شکار مردوں سے گفتگو کرتا ہے اپنے آپ کو اتنا ہی بہتر بناتا چلا جاتا ہے اور رابطہ کرنے والے مردوں کے ساتھ ایسے بات کرتا ہے جیسے وہ حقیقی لڑکی سے بات کر رہے ہوں جو ان سے محبت کرتی ہے۔