چترال : چترال میں شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا، تین بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق چترال میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہازں کریم آباد کے مقام پر 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ ایک بہن دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش میں دوسری دو بہنیں بھی ڈوب گئیں۔
ڈوبنے والی تینوں بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔تینوں کی لاشیں دریا سے برآمد کر کے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچا دی گئی ہیں۔ایک ہی گھر میں تین لڑکیوں کی موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ڈوبنے والے بہنوں کے بھائی کی چند روز بعد شادی تھی جس کی تیاری کے سلسلے میں یہ قالین دھونے دریا پر آئیں تاہم یہاں موت ان کا انتظار کر رہی تھی۔جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت فوزیہ میر، مسکان میر اریشین میر کے نام سے ہوئی ہے۔