آزاد کمشیر کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور کی پی ٹی آئی قیادت نے اعلیٰ قیادت پر پیسے لے کر ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبرز اور پی ٹی آئی شمالی کے صدر غلام محی الدین دیوان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا نام لیے بغیر انہیں گالیوں سے نوازتے رہے۔
غلام محی الدین نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار محمد ریاض کے ساتھ گفتگو کی۔جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیر سے لے کر فقیر تک سب نے پیسے کھائے، پیسے لے کر ٹکٹیں دی گئیں۔
جن کو ٹکٹ دئیے گئے سارے ہی نوسرباز ہیں۔اگر یہ انسان کے بچے ہوتے تو یہ درست طریقے سے سیٹیں دیتے۔
مجھے نہیں پتہ کس نے کتنے ٹکٹ لیے لیکن پیسوں کے بغیر کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ہمارے پاس اچھے بھلے امیدوار ہونے کے باجوود انہیں ٹکٹ دی گئیں جن سے پسے لیے گئے۔غلام محی الدین بار بار لیڈر شپ کو گالیاں نکالتے رہے۔
آزادکشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے الزامات لگ رہے تھے PTIکے دو رہنما غلام محی الدین دیوان اور طاہر کھوکھرکے درمیان اس حوالے سے ایک کال لیک ہوئی ہے مکمل کال سننے کیلئے لنک پر کلک کریں https://t.co/EM3YWoEMyj pic.twitter.com/SXuLYwE1N0
— Amiruddin Mughal (@MughalAmiruddin) June 6, 2021
واضح رہے این سی او سی نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مکتوب بھیج دیا۔