مظفرآباد:بھارتی جارحیت کے شکار خاندانوں کیلئے کفالت پروگرام کا آغاز

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی،شاہد قیوم) حکومت آزادکشمیر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے شکار خاندانوں کیلئے کفالت پروگرام کا آغاز کر دیا جس کے تحت بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تین ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے.اس سلسلہ میں وزیر اعظم ہاس میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شہید کے اہل خانہ میں رقوم کے چیک تقسیم کئےاس موقع پر وزیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی گولہ باری، فائرنگ کے شہدا کے نا بالغ بچوں اور بچیوں کو اکیس سال کی عمر تک یا شادی ہونے تک تین ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا.دوسری شادی نا ہونے کی صورت میں شہدا کی بیوہ کو بھی یہ امدادی رقم ملے گی. ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام بھی تیار ہے اسی ماہ اس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا. سوئلین شہدا ویلفئر پروگرام اور یتموں کی کفالت کا پروگرام ریاست کے مالی وسائل کی تقسیم کی بہترین مثال ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں