کوٹلی:صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل فخر دوست ہے جس نے ہر قسم کے حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں قومی سطح پر توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہاں آزادکشمیر کے لوگوں کی معاشی زندگی میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کروٹ ہولاڑ کے مقام پر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیر تکمیل ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبے کے بارے میں چائنہ تھری گارجز جنوب ایشیائی انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرف سے دی گئی ایک بریفنگ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
Load/Hide Comments