پن بجلی کی پیدوار دوگنا ہو گئی، ستمبر کے بلوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:دریاوں میں سیلابی پانی سے پن بجلی کی پیدوار تقریبا دگنا ہو کر 40 فیصد تک پہنچ گئی۔اس وقت پانی سے بجلی کی پیدوار 7 ہزار 796 میگاواٹ ہے جس کے باعث ستمبر کے بلوں میں کمی کا امکان ہے۔اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیدوار 19 ہزار 550 میگاواٹ ہے جس میں پانی سے بجلی کی پیدوار 7 ہزار 796 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق تربیلا، غازی بروتھا، منگلا، وارسک سمیت واپڈا کے بجلی گھروں سے 7022 میگاواٹ کی جب کہ نجی کمپنیوں کے بجلی گھروں میں 774 میگاواٹ کی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے ضلع دیرلوئیرمیںکوٹوپن بجلی گھر کی تعمیرآخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ رواں سال کے آخر میں کامیاب تکمیل کے بعد منصوبے سے 40.8میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی جس سے صوبے کو سالانہ 2ارب روپے سے زائدآمدن ہوگی اورصوبے میں روزگارکے نئے مواقع پیداہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں