میرپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال محمود برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

میرپور: کنائیلی ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال محمود برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے، جس پر اہل خانہ اور پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا۔ مرحوم چوہدری ظفر محمود کے صاحبزادے، شہروز محمود کے بھائی اور حاجی چوہدری محمد لطیف کے پوتے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دانیال محمود، چوہدری محمد رزاق (شیلفیڈ کالج) کے بھتیجے تھے، مرحوم نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، جن کی اچانک وفات نے دوستوں اور عزیز و اقارب کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ان کے ہمراہ دوست و کزن چوہدری حسیب بھی موجود تھے، جو زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

غلام رسول، چوہدری محمد اسحاق، محمد امین حاجی محمد محمود، چوہدری طارق مقصود، چوہدری محمد غازی اور بیرسٹر عابد حسین اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات جبکہ زخمی کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی دانیال محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں