پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ

لاہور؛ پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے بعد ماہرین نے فی بیرل تیل کی قیمت 125 ڈالر کی ہوشربا سطح تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی صورت میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں