نیویارک : سوشل میڈیا پر ہر طرح کی مصنوعات کی تشہیر کی جاتی ہے تاہم اب خواتین کا ایک ایسا گروپ سامنے آ گیا ہے جس نے پورے زور و شور سے سوشل میڈیا پر چرس کی تشہیر شروع کر رکھی ہے، گویا انہوں نے لوگوں کو اس نشے پر لگانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہو۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان خواتین میں جیسیکا کیوبز(Jessica Cuebas)، سنیدیز وائٹ(Sunnydaze whit)، بیس بائرز(Bess Byers)، جیڈ ڈینیئلز (Jade Daniels)و دیگر شامل ہیں جنہیں ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر لاکھوں لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔
یہ تمام خواتین چرس کے کش لگاتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاﺅنٹس پر پوسٹ کرتی ہیں، جنہیں لوگوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ لاس اینجلس کی رہائشی 30سالہ جیسیکا کیوبز کو 2لاکھ 41ہزار لوگ فالو کر چکے ہیں۔ ان کے فالوورز میں کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے معروف ماڈلز تک شامل ہیں۔