واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 5 اور 6 اگست 2026 کو “ردالفتنہ-3” کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور بھارتی حمایت یافتہ مبینہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔

بیان کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مزید چھ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں