اور سیز کشمیر ی عوام کے تحفظات دور کئے جائیں:منیر حسین عاطف

وٹفورڈ( نمائندہ خصوصی )ممتاز کشمیر ی رھنما ء اینڈ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیمانڈ کے مرکزی رہنماء منیر حسین عاطف پاکستان سول ڈیفینس کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ھے کہ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کی فزبیلیٹی رپورٹ دسمبر 2025 سے اپ کو مل چکی ھے اس رپورٹ کو بذریعہ پریس کانفرنس منظر لا کر اور سیز کشمیر ی عوام کے تحفظات دور کئے جائیں۔ منیر حسین عاطف نے وزیر امور کشمیر انجینیر امیر قاسم نے میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے جو بیان دیا کشمیر ی اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ منیر حسین عاطف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنمنٹ پاکستان میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا مطالبہ کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ھے کے وہ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر اور فزبیلیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں اورسئیز کشمیر کنونشن میں میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اس پر فوری طور عمل درآمد کیا جائے۔ سارے پاکستان میں ایرپورٹ موجود ہیں صرف آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ نظر انداز کیا جا رہا ھے۔ ایرپورٹ انشاءاللہ ضرور بنے گا یہ کشمیر ی عوام کا بنیادی حق ھے ایک قومی مطالبہ ھے اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا وزیر امور کشمیر کی جگہ نایب وزیر خارجہ تعینات کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ھمین ان سہولت کاروں کی ضرورت نہیں ھے ۔اگر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نایب وزیر اعظم بن سکتا ھے تو آزاد کشمیر کے اہئن میں ترمیم کی منظوری دی جائے ۔ جو کشمیر ی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرے۔

منیر حسین عاطف نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ھے کے وہ رٹھوعہ ھریام پل کے افتتاح کے موقع پر میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا جائے۔منیر حسین عاطف نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ھے کے 18 مئی 2026 کو سکردو کے لئے سیالکوٹ ایئر لائن دوزانہ کی بنیاد پر سروس شروع کر نے کا اعلان کر دیا ھے مگر ایرپورٹ کی تعمیر کے لیے گورنمنٹ پاکستان عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے برطانیہ میں ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ھے کے وہ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے اور سیز کشمیر ی عوام کا ساتھ دیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر ین۔۔ اور گورنمنٹ پاکستان پر دباو ڈالے کے وہ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کر ے ایرپورٹ کی تعمیر سے اورسئیز کشمیر ی زرمبادلہ کشمیر میں لایئن کے ریاست کی تعمیر و ترقی اور ٹورسٹ انڈسٹری میں اضافہ ہو گا۔ گورنمنٹ پاکستان کشمیر ی عوام کے تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ دوریاں پیدا نہ کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں