پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے والا ہے

لاہور : پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ وہ آئی ایم ایف کے ڈیل کر لیں گے، ہمیں سب کچھ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم اب اسحاق ڈار کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، انہیں آئی ایم ایف کا پیار بھرا پیغام موصول ہو چکا وہ اگلے چند روز میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کیلئے امریکا بھی جا رہے ہیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے والا ہے، اسحاق ڈار خود بھی کہہ چکے کہ آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ کی گئی ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بطور وزیر خزانہ حکومت میں شامل ہوتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں