لاہور ہائیکورٹ کا بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف

لاہور : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اہم خبر سامنےآ گئی،لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سوا باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے محمد صادق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سوا باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 ستمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرے۔

اب لیسکو صارفین کو عدالت سے ریلیف مل گیا ہے اور عدالت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منہا کر کے بجلی کے بل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ادھر گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں پر عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق شکایات پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خرم دستگیر اور احد چیمہ سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں