پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھکمی دے ڈالی،رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں داخلے کی پابندی کی بات ہوئی تو گورنر راج کی سمری میں نے ہی پیش کرنی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی،کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یا سیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ ایسا کرینگے تو سیاسی عدم استحکام تو آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوتا،پر فیصلہ دیا گیا جبکہ 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں