عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور جھٹکا ‘ فی یونٹ تقریباً 8 روپے اضافے کی منظوری

اسلام آباد : ملک میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت دیگر ممبران کی موجودگی میں سماعت کی گئی ، جہاں سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ، تاہم دوران سماعت نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے تحت 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بنتا ہے ، جس کے ساتھ ہی بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں