گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

اسلام آباد : گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے جس سے گیس صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت 829 روپے48 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی منظوری بھی دی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021ء سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں