گوادر:ساحل پر گہرا گڈھا کھود کر سمندر جانے والا راستہ مکمل بند کردیا گیا

گوادر فش ہاربر (جیٹی) کے ساحل پر گہرا گڈھا کھود کر سمندر جانے والا راستہ مکمل بند کردیا گیا، ماہیگیر سراپا احتجاج، فش ہاربر گیٹ پر دھرنا

آج فش ہاربر (جیٹی) کے اندر ساحل پر گہرا گڈھا کھود کر نہ صرف سمندر جانے کے راستے بند کردیئے گئے بلکہ ساحل پر کھڑے کشتیاں بھی پھنس گئیں. مائیگیرو‍ں کا اپنی کشتیوں تک رسائی بھی ناممکن ہوگیا اور اس کے علاوہ گڈھے کے دوسری جانب کی کشتیاں سمندر سے محروم ہوگئیں. ماہیگیر اور علاقہ مکین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے. احتجاجاً جیٹی (فش ہاربر) گیٹ پر دھرنا دیا گیا ہے۔

جو اب تک جاری ہے اور مطالبہ کیا جارہا کہ ماہیگیروں کو بھوکا مارنے کی پالیسی ترک کی جائے اور غریبوں پر ظلم سے ترقی نہیں ہوسکتی گوادر کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کیا گڑھا کھود کر ہماری کشتیوں کو شکار پر جانے کی مکمل پابندی ہے اب ماہی ان کو مچھلی مارکیٹ تک جانے اور سمندر میں آزادی سے جانے پر آج پاک آرمی نے سیکورٹی کے پیش نظر East bay اور ایکسپریس وے کے کنارے گڑھے سے سینکڑوں ماہی گیر متاثر ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گوادر ماہی گیروں کے بچے اور ان کے خواتین گوادر فش ہاربر کے گیٹ پر دھرنا دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں