گوادر میں عالمی یوم خواندگی کے سلسلے میں سیمینار

گوادر( رپورٹ سلیمان ہاشم ) ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی عالمی یوم خواندگی کے سلسلے میں محکمہ تعلیم،سماجی بہود،این ار ایس پی اور گوادر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ھال میں ایک سیمنار منعقدھوا جس طبا وطالبات اساتذہ سیاسی و سماجی شخصیت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سمینار سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ طہر عباس، ڈائریکٹر گوادر یونیورسٹی کیمپس،اعجازاحمد بلوچ، ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ماجد حسین ایجوکیشن آفیسر وھاب مجید،ایجوکشن آفیسر فیمل بلقیس بلوچ، اسٹنٹ الیکشن کمشنرروسول بخش بلوچ،ادارہ ترقیات کے نزیر احمد بلوچ، ماجد حسین سہرابی اور آفسر سماجی بہبود عبیداللہ نے خطاب کیا

اس موقع پر مقررین نے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہی دینا اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے اور شہری کو ان کی بنیادی تعلیم کے حق تک رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی

مقررین نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو عالمی یوم خواندگی اس دن کے منانے کا مقصد دنیا سے جہالت کے اندھیرے دور کرکے آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت دینا ہے ملک بھر میں ہر سال خواندگی کے فروغ کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود لاکھوں بچے ایسے ہیں جو اسکول نہیں جاتے اور تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں۔

ہمارے ملک کے مختلف علاقوں میں بھی کم شرح خواندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیم اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی نہ ہونا اور ناقص تعلیمی نظام بھی ھے شرح خواندگی بڑھانے کے لیے تعلیم بالغاں کی اشد ضرورت ہے۔ خواندہ افراد کی کارکردگی ہی ہر شعبے میں بہتر ہوتی ہے۔ بلاشبہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
اگر وہ پڑھے لکھے، صحت مند اور پیداواری صلاحیتوں کے مالک ہوں تو وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوتے ہیں اور اس ملک کے لی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں