گوادر کے ماہی گیروں نےوفاقی ادارہ میرین افیئر کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا

رپورٹ سلیمان ہاشم

ضلع گوادر میں گوادر ایکسپریس وے کے قریب ڈھوریہ شیڈ کے چھاوں میں گوادر کے تمام ماھیگیر تنظیموں اور گوادر کے سیاسی رہنماوں نے چائینز ٹرالروں کے حوالے سے وفاقی ادارہ میرین افیئر کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

ماھیگیرراہنماوں نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیروں نے غیر قانونی ٹالرینگ سے متعلق وفاقی وزیر میرین آفئیر کمیٹی کی طرف سے جو تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ پریس کانفرس میں ماھیگیروں نے اس کو من گھڑ ت اور جھوٹ پر مبنی رپورٹ قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماھیگیر رہنماوں نے دوران انکوائری نہ صرف اپنے تحفظات سے کمیٹی کو آگاہ کیا تھا بلکہ کمیٹی کو ایک تحریری درخواست بھی دی تھی کہ ہم کسی ایسی پالیسی کا حصّہ نہیں ہونگے جو ماہی گیروں کی مقامی صنعت کو نقصان پہنچائے ہم ان زیادتیوں کیخلاف بھر پور احتجاج کرتے ہیں۔

جس میں چائینز ٹرالروں کی گوادر کے سمندر میں موجودگی اور ٹرالرنگ کے مثبت ثبوت کے ساتھ رپورٹ سے کمیٹی کو پیش کی گئی تھی، انکوائری کمیٹی نے ماھیگیر رئنماوں کو مطمئن کیا تھا کہ انکے جو بھی تحفظات ہیں وہ سب تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔ لیکن میرین آفئیر کمیٹی کی طرف سے جو حالیہ رپورٹ جاری ہوا ہے وہ ماھیگیر نمائندوں کے بیانیہ کے مکمل خلاف ظاہر ہوئی ہے، اس پر ماہی گیر نمائندوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے ماھی گیر نمائیندے مسترد کرتے ہیں۔

اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اصل رپورٹ پیش کی گئی ہے اُس اصل رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت بوچستان نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے ماہی گیر کواپریٹیو سوسائٹی بنائی گئی ہے لیکن اس ادارے سے کسی بھی ماہی گیر کو کوئی امداد نہ مل سکی۔ اس کی کاکردگی زیرو ہے۔ کیونکہ اس سوسائٹی کو غیر مقامی افراداور غیر ماہی گیروں کے سپرد کی گئی ہے۔ جن کا ماہی گیروں سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس میں گوادر کے آل پارٹیز اتحاد نے بھی بھر پور شرکت کی ہے اور ماھیگیروں سے مکمل اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا بھر پوراظہار کی ہے۔ اور گزشتہ دنوں نشنل پارٹی کے رہنماوں نے اپنا موقف بہترین انداز سے پیش کی ہے اور کہا تھا کہ ہم ہر فورم پر ماہی گیر نمائندوں کے ساتھ ہیں اور 17اگست کو شٹر ڈاون اور پہہ جام کی کال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے عیاں ہے کہ یہ ہماری ماہی گیر دوستی کا اہم ثبوت اور مظہر ہے۔

انہوں نے آل پارٹیز کی طرف سے ضلع گوادر کے ماہی گیروں سےبھر پور حمایت کےاعلان پر ان کا بھی شکریہ ادا کی ہے۔

اور ماھیگیروں کے تمام ایشوز پر مشترکہ جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے جس پہ ماھیگیر رئنماوں نے گوادر کے آل پارٹیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔

اس پریس کانفرس میں آل پارٹیز سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما مولا بخش مجاہد، جماعت اسلامی کے مولانا لیاقت بلوچ، بی این پی کے رہنما کہدہ علی بلوچ، بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ سعید فیض، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما عثمان کلمتی و دیگر نے شرکت کی

گوادر ماھیگیر اتحاد کے رہنما ذاکر ابوالحسن، ناخدا اکبر رئیس، ناخدا الہی بخش، سر بندن ماہی گیر رہنما عطا اللہ بلوچ اور جیوانی کے ماہی گیر رہنما ماسٹر الہی بخش نے کہا کہ دوران انکوائری چائنیز ٹرالروں میں مقامی اشیا کی بر آمدگی کے بعد ثبوت فشریز میرین کے ڈائریکٹر کے ہاتھوں میں دیکھا جا سکتا ہے مقامی ماہی گیروں کے جالوں کے ٹکڑے تصاویر میں عیاں ہیں۔ جہاں اس رپورٹ میں بے ضابطگی نمایاں نظر آتی ہے۔ ایسے رپورٹ سے مقامی ماہی گیر کیسے مطمن ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں