گوادر:نیشنل پارٹی کی غیر قانونی مچھلیوں کی شکار کے خلاف احتجاج

رپورٹ سلیمان ہاشم

گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے صدر ناگمان بلوچ نیشنل پارٹی کے سنیٹر رہنما رفیق جمعہ نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے سیکرٹری ولید مجید نیشنل پارٹی کے سید بلوچ گوادر پریس کلب میں رہنمائوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساحل پر چائنیز ٹرالرز کی یلغار اُن کے غیر قانونی شکار کے خلاف نیشنل بارٹی نے رواں سال بلوچستان بھر میں شدید احتجاج ریکارڈ کیا۔
سنیٹ میں این پی کے سنیٹر طاہر بزنجو نے اس مسئلے کو سنیٹ میں بھی اُٹھایا جس کے نتیجے میں سنیٹ کے قائمہ کمیٹی برائے میرین افیئر میں بھیجا گیا جس میں چائنیز ٹرالرز کی صوبائی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کی گئی اس کمیٹی میں محکمہ فشریز بلوچستان اور سندھ اور چند مقامی ماہی گیروں نے ملکر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ چائنیز ٹالروں نے یہ مچھلیاں بلوچستان کے ساحل پر شکار نہیں کی ہیں۔ اور یہ شکار گہرے پانی میں کی گئیں ہیں۔

انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں اس تحقیقاتی رپورٹ کو مکمل مسترد کیا اور کہا کہ ان چائنیز جہازوں پر واضع ثبوت موجود ہیں کہ یہ تمام مچھلیوں کے اقسام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بلوچستان ساحل سے مماثلت رکھتے ہیں۔
اور یہ تمام مچھلیاں ساحل کے قریب 12 ناٹیکل میل کے اندر شکار کی گئی ہیں۔

چائنیز ٹالروں پر جو جال کے ٹکڑے ملے ہیں وہ صرف یہاں کے مقامی ماہی گیر استعمال کرتے ہیں۔ ان کی تصدیق خود مقامی ماہی گیروں نے بھی کی ہے کہ یہ رپورٹ یکسر گمراہ کن ہے۔
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان چائنیز ٹالروں کو صوبائی سمندری حدود کو تاراج کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔ اور مکمل آڈیٹ رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل و وسائل پر ملکی و غیر ملکی ٹرالنگ کے خلاف اپنی تحریک کو یوں ختم نہیں کرے گی۔

نیشنل پارٹی اپنے غریب ماہی گیروں کی روزی روٹی پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی۔
نیشنل پارٹی جمہوری اور سیاسی انداز سے اپنی احتجاج کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام شکار کی گئی مچھلیاں نیلام کی جائیں۔ شوائد کی روشنی میں یہ شکار کی گئی مچھلیاں بلوچستان ساحل سے پکڑی گئی ہیں۔اور تمام حدود و قیود کی مکمل خلاف ورزی کی گئی ہے۔
نیشنل پارٹی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے تحت 12 اگست کو شہر بھر میں پمفلیٹ تقسیم کرے گی۔ اور 17 اگست کو مکمل شٹر ڈاون کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں