punjab pakistan

پنجاب حکومت کا لاہور سمیت تمام شہروں میں 25 ہزار بھرتیاں کرنےکا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت تمام شہروں میں 25 ہزار بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبے میں شاہراؤں کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے انسپکٹرز اور بیلدار بھرتی کیے جائیں گے،لاہور کی شاہراؤں کی مانیٹرنگ کیلئے400 سے زائد انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شاہراؤں کی دیکھ بھال، مرمت اور مانیٹرنگ کیلئے الگ سے فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں 25 ہزار افراد بھرتی کیے جائیں گے، ان میں انسپکٹرز اور بیلدار کی بھرتیاں شامل ہیں۔

کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ 25 ہزار انسپکٹرز اور بیلداروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرےگا۔ پنجاب حکومت نے کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام سڑکوں پر ہر تین کلومیٹر فاصلے کی دیکھ بھال کیلئے ایک بیلدار تعینات ہوگا، جہاں پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہوگی اس کی رپورٹ فوری طور پر سڑک پر متعلقہ انسپکٹر کو دی جائے گی، انسپکٹر سڑک کے اس حصے کا معائنہ کرنے کے بعد محکمہ کو آگاہ کرے گا، جس پر محکمہ فوری سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردے گا، سڑکوں کی دیکھ بھال پر سالانہ اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہوتا ہے جن کے تحفظ کیلئے فورس بھرتی ہوگی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کے بعد مختلف محکموں کے لئے رہنما اصول جاری کردئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے انتظامی سیکریٹریز ، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق 26 اہم نکات پر مشتمل ہے۔مراسلے میں رہنما اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نئی اور خالی بھرتیوں سے متعلق تمام تر محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکمہ کے باہمی مشاورت سے متعلقہ حکام کی اجازت کے بعد زیر غور لائے جائیں گے۔

نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔حکومتی فنڈز پر ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد جبکہ بیرون ممالک علاج پر مکمل پابندی ہوگی۔ایسے محکمے جہاں پر 3 سال سے پوسٹ خالی ہو اور انہیں پر نہیں کیا گیا ہو ختم کردی جائے گی۔نئی بھرتیوں،گاڑیوں اور فرنیچر کی خریداری کی حامل ایسی کسی بھی نئی سکیم محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہو گی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ صوبہ کی سطح پر محاصل کو اکٹھا کرنے کے لئے ریونیو اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔سہ ماہی کی بنیاد پر تمام محکمے دئے گئے اہداف کے حصول کے تعین کو یقینی بنائے گیں۔3سال سے خالی پوسٹوں کو پر کرنے سے متعلق موٹر جواب دہی پیش نہ کرنے کی صورت میں ایسے محکموں میں یہ پوسٹس ختم کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں