گوادر ساحل سمندر میں ٹالرینگ کے خلاف ماہی گیروں کا مشترکہ احتجاج

گوادر (سلیمان هاشم نمائنده نوائے جنگ لاہور/ برطانیہ)گوادر ساحل سمندر میں ٹالرینگ کے خلاف ماہی گیروں کا مشترکہ احتجاج.ماہی گیروں کا ٹالرینگ کے خلاف سخت احتجاج وزیر فشریز بلوچستان کی نا اہلی سے سندھ کے ٹالر آکر بڑی تعداد میں ساحل بلوچستان کو تاراج کر رہے ہیں مچھلی کی نسل کشی جاری ہے. ان خیالات کا اظہار گوادر ماہی گیراتحاد کے صدر حاجی خداداد، بلوچستان فشرمین یونین کے انجمن ماہی گیران سر بندن اور تحصیل جیوانی کے عطا الله بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی معاش کے تحفظ کی خاطر وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وه سندھ کے ٹالروں کے خلاف بلوچستان حکومت کے اختیارات وفاقی حکومت کو منتقل کرائیں اور MSA کو مکمل کاروائی کی اجازت دیں اور جو ٹالر مقرر کرده حدود جو 12 ناٹیکل میل ہے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا جائے انہیں گرفتار کرکے ان کے املاک کو نیلام کیا جائے.انہوں نے کہا کہ اگر سخت سزائیں نہ دی گئیں تو ٹالرینگ کا سلسلہ نہ رکے گا اور یہاں کے چهوٹے ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں