گوادر :پاک بحریہ کے زیر انتظام گوادر کے مقامی لوگوں میں راشن کی تقسیم

گوادر (سلیمان ہاشم نمائنده نوائے جنگ / برطانیہ) گوادر پاک بحریہ کے زیر انتظام گوادر کے مقامی لوگوں میں راشن کی تقسیم اور افطار دستر خوان کا انعقاد۔ تھرڈ ایف پی کے افسران اور جوانوں نے گوادر کے مختلف علاقوں فشریز، مُلا بندھ، سُر بندر اور پشوکان کے علاقوں میں ۳۰ اپریل سے افطار دستر خوان قائم کیے ہیں۔ افطاری کے سامان اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ مقامی افراد نے ماہِ مبارک میں اس اقدام پر پاک بحریہ کا شُکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں