حلقے کے مسائل حل کررہے ہیں،صوبائی وزیر آبپاشی میرطارق خان

کوئٹہ (الہی بخش ) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو گی ضلع جھل مگسی میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سک.

ے انہوں نے کہا کہ عوام کی وسیع تر مفاد میں اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تحصیل گنداواہ تحصیل جھل مگسی اور تحصیل میرپور کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔آنھوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کے لیے تحصیل گنداواہ میں اسکیمات کا کام تیزی سے جاری ہے بجلی تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد اسلم خان مگسی کی قیادت میں مگسی ہاوس میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی صورتحال بلوچستان میں عوام کی نظریں بلوچستان عوامی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہے اور پارٹی کو امید کی آخری کرن تصور کرتے ہیں ۔کیونکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے عوام مایوس ہو چکی ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حمایت وقت سے بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے انشا اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کو ضلع جھل مگسی اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں فعل و منظم کیا جائے گا اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں